ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل جالی روڈ پر کڑی سے بھری لاری کا پہیہ زمین میں دھنس گیا؛ کافی مشقت کے بعد لاری کو باہر نکالنے میں ملی کامیابی

بھٹکل جالی روڈ پر کڑی سے بھری لاری کا پہیہ زمین میں دھنس گیا؛ کافی مشقت کے بعد لاری کو باہر نکالنے میں ملی کامیابی

Tue, 22 Jun 2021 16:29:55    S.O. News Service

بھٹکل  22 جون (ایس او نیوز)  یہاں جالی روڈ،  آزاد نگر تھرڈ کراس پر کڑی سے بھری ٹِپر لاری کا  ایک پہیہ  اچانک زمین کے اندر دھنس جانے کے بعد    اسے باہر نکالنے میں  کافی مشقت اُٹھانی پڑی، لوڈ کو خالی کرنے کے بعد ہی  لاری کو باہر نکالنا  ممکن ہوسکا۔ واقعہ منگل  صبح قریب دس بجے پیش آیا۔

ٹِپر لاری کے  مالک  عطوان  نے بتایا کہ  کڑی  کو آزاد نگر سکینڈ کراس  لے جانا تھا، جس کے لئے ڈرائیور نے ٹِپر کو تھرڈ کراس پر ریورس لینے کی کوشش کی جس کے دوران اچانک ایک پہہیہ کچی سڑک کے اندر دھنس گیا اور  ٹائر اتنا نیچے  چلا گیا کہ  ٹِپر لاری بری طرح پھنس گئی، جس  کو باہر نکالنا ممکن نہیں ہوا،  دو جے سی بی مشین کے ذریعے لاری کو باہر نکالنے کی کوشش بھی جب ناکام ہوئی تو بالاخر  دوسری ٹِپر پر   مال منتقل کرکے  گاڑی کو آن لوڈ کرنے کے بعد دوپہر قریب ایک بجے  ٹِپر کو باہر نکالنے میں کامیابی ملی۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جالی پٹن پنچایت حدود کے اکثر علاقوں میں  انڈر گراونڈ ڈرینیج  اور انٹرنیٹ کیبل وغیرہ  بچھانے کے لئے  سڑک  کنارے اور کچھ جگہوں پر سڑک کے بیچوں بیچ  کھدائی کے بعد  گڈھوں کو  مٹی سے بھردیا گیا ہے، مگر مانسون کی آمد کے ساتھ ہی ان مٹی سے بھری اکثر  جگہوں پر  نہ صرف لوگوں کا چلنا پھرنا دوبھر ہوگیا ہے بلکہ کئی جگہوں پر  گاڑیوں کے پہیے اسی طرح زمین کے اندر دھنسنے کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ عوام کا سوال ہے کہ   اس طرح اگر کسی کی سواری  کسی  جگہ پھنس جاتی ہے تو نقصانات کی بھرپائی کون کرے گا ؟ 

عطوان  کے ایک ساتھی عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ ٹپر لاری کا ایک پہیہ  زمین کے اندر دھنس جانے کے بعد نہ پنچایت کے آفسران  نے تعاون کیا اور نہ ہی تعلقہ انتظامیہ نے کسی طرح کی مدد کی۔ انہوں نے بتایا کہ یوجی ڈی والوں نے یہ کہہ کر اپنا   پلّہ جھاڑ دیا کہ یہاں انہوں نے کوئی کھدائی نہیں کی تھی، اب  متعلقہ جگہ پر کن لوگوں نے کھدائی کرکے مٹی کو بھرا تھا اور اب ان کی لاری کو جو نقصان ہوا،  جے سی بی چارجس،  دوسری ٹپر کا کرایہ  وغیرہ اس کی بھرپائی کون کرے گا ؟


Share: